رونالڈو 13

رونالڈو کو پرتگال فٹبال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ جارج جیسس نے اپنے پہلے اسکواڈ میں شامل کر لیا

بیونس آئرس (رپورٹنگ آن لائن)عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو پرتگال فٹبال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ جارج جیسس نے اپنے پہلے اسکواڈ میں شامل کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تجربہ کار فارورڈ کو دفاعی چیمپئن کے آنے والے یوئیفا نیشنز لیگ کے میچوں کیلئے منتخب کیا گیا۔کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بعد ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیا تھا اور اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یہ ٹورنامنٹ ان کا آخری ہوگا تاہم جارج جیسس کے پہلے اسکواڈ میں ان کی شمولیت کا مطلب یہ ہے کہ وہ فی الحال قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔جارج جیسس نے پرتگال کے آنے والے نیشنز لیگ کے مقابلوں کیلیے 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ ساتھ تجربہ کار کھلاڑیوں روبن ڈیاس، برنارڈو سلوا اور برونو فرنینڈس کو بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔پرتگال اپنے نیشنز لیگ کے سفر کا آغاز 24 ستمبر کو ویلز کے خلاف کرے گا۔

اس کے بعد ٹیم 27 ستمبر کو ناروے کے خلاف اس کے ہوم گراؤنڈ پر میچ کھیلے گی جس کے بعد وہ یکم اکتوبر کو ایک اور میچ کیلئے ڈنمارک روانہ ہوگی۔ پرتگال 4 اکتوبر کو ایک بار پھر ناروے سے مدمقابل ہوگا۔جارج جیسس نے پہلے ہی یہ واضح کیا تھا کہ قومی ٹیم میں اب بھی کرسٹیانو رونالڈو کیلیے جگہ موجود ہے۔ انہوں نے اب اپنے پہلے اسکواڈ میں رونالڈو کو شامل کر کے اس بیان کو سچ ثابت کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں