روس

روس کا یوکرین میں 120عسکریت پسند ہلاک ،14فوجی مراکز تباہ کرنے کا دعوی

ماسکو (رپورٹنگ آن لائن)روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین میں حملوں میں24گھنٹے کے دوران120عسکریت پسند مارے گئے، جبکہ خارکیف میں یوکرین کی افواج نے روسی بمبار ڈرون مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزار ت دفاع نے چرکاسکواور الیگزینڈرواکاعلاقوں میں یوکرائنی افواج کے 14 مقامات کو تباہ کرنے کی تصدیق کی۔

ایک فوری پیش رفت میں چیچنیا کے صدررمضان قدیروف نے اعلان کیا کہ یوکرین میں ان کی افواج نے ماریوپول میں ازوسٹال پلانٹ کی انتظامی عمارت کا کنٹرول سنبھالنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔