رابطہ 20

روس،یوکرین جنگ کے خاتمے میں مددکیلئے تیارہیں،ترک صدرکاٹرمپ کو فون

انقرہ(رپورٹنگ آن لائن)ترک صدر طیب اردوان نے امریکی صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا ہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ اپنے دفاعی اتحاد کے تحت، آبنائے ہرمز اور یمن میں درپیش مسائل کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق طیب اردوان نے ٹرمپ کو فون پر صورتحال سے آگاہ کیا۔صدر اردوان نے ٹرمپ کو بتایا کہ ترکیہ، یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے مابین سفارتی عمل کو بحال کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنے کو تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں