لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا ڈائیلاگ ضروری ہے۔
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہاکہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا مگر عوام نے مہنگائی دیکھ لی ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت اور اداروں کا مہنگائی پر کنٹرول نہیں ہے۔
نائب امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ گھی، چینی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کی ذمے دار حکومت ہے۔