رابی پیرزادہ 124

رابی پیرزادہ کی جانب سے دیہی علاقوںمیں گرم ملبوسات کی تقسیم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شوبز کو خیرباد کہنے والی رابی پیرزادہ نے موسم سرما کی مناسبت سے دیہی علاقوںمیں گرم ملبوسات تقسیم کئے ۔ رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ وہ ایک پک بھر کر کسی دور دراز کے دیہی علاقے میںموجود ہیں جہاں پر لوگ اپنے سائز کے گرم سویٹر لے رہے ہیں۔ اس دوران رابی پیرزادہ خود بھی لوگوں کو ان کے سائز کے سویٹر تلاش کر کے دینے میںمدد دے رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں ہمیشہ یہی اپیل کرتی ہوں کہ جن کو خدا کی ذات نے کچھ عطا کر رکھا ہے انہیں غریب او رمستحق طبقات کی مددکرنی چاہیے۔ خدا کی ذات اپنے دئیے ہوئے میں لوگوں پر خرچ کرنے کا حکم دیتا ہے اور وہ ذات کبھی کسی کا احسان نہیں رکھتی بلکہ کئی گنا زیادہ واپس لٹاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں