رابی پیرزادہ 178

رابی پیرزادہ نے عبایا کیساتھ ایچ بی آرکے نام سے جوتوںکا برانڈ بھی متعارف کرادیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے عبایا اور سکارف کے ساتھ ایچ بی آرکے نام سے جوتوںکا برانڈ بھی متعارف کرادیا ۔رابی پیرزادہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعدپینٹنگ اورمصوری کاآغاز کیا تھا جس کی آمدن کو غریبوں اور مستحق افراد پر خرچ کیا جاتا ہے ۔اس کے بعداداکارہ نے حیاء بائے رابی کے نام سیعبایااورسکارف متعارف کرائے اور اب انہوںنے ایچ بی آر کے نام سے جوتوں کابرانڈ بھی متعارف کرادیا ہے ۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ خدا کا شکرہے کہ میںنے جس بھی کام کا بیڑہ اٹھایا خدا کی ذات نے مجھے کامیابی دی ہے ۔ میرا واحد مقصددکھی اورضرورتمند انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔ خدا کی ذات نے مجھے پہلے ہی ہرایک نعمت سے نواز رکھا تھا،میرے رب کی ذات نے مجھے نیا راستہ دکھایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس سے بھی غریب اورمستحق لوگوںکا بھلاہوسکے گا۔

میرا خودسے عزم ہے کہ میری جو بھی مصنوعات ہیں ان کی فروخت سے ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ مستحق اورغریب خاندانوںپر خرچ کیا جائے گا ۔میںرابی فائونڈیشن کے نام سے پہلے ہی خواتین کیلئے سلائی کڑھائی کا مرکزچلا رہی ہوںاس کے علاوہ غریب ضرورتمندوں کو ہاتھ والی ریڑھیاںبھی دی ہیں تاکہ وہ با عزت طریقے سے اپنا روزگار کما سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں