دی لیجنڈ آف مولا جٹ

“دی لیجنڈ آف مولا جٹ “کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کا خصوصی شوز سےاکٹھی ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)”دی لیجنڈ آف مولا جٹ “کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کا سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑا اعلان فلم کے خصوصی شوز سے اکٹھی ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کو دی جائے گی تفصیلات کے مطابق فلم انڈسٹری میں ریلیز سے قبل دھوم مچانے والی فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ “کی نامور پروڈیوسر عمارہ حکمت نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری سے بلوچستان سندھ سے کے پی کے تک ہمارے پاکستانی بہن بھائی شدید متاثر ہوئے ہیں ذاتی طور پر بھی جو ممکن ہوا وہ ان کے لئے کیا لیکن اب مجھ سمیت میری ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ “کے کچھ خصوصی شوز منعقد کئے جائیں گے جس سے اکٹھی ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے مختص کی جائے گی
دی لیجنڈ آف مولا جٹ
انہوں نے کہا کہ فلم سینما انڈسٹری کے بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی جبکہ فلم ایک نئے ریکارڈ قائم کریں یہ فلم ہر کلاس کے لئے بنائی گئی چاہئے لکشمی چوک کے سینما گھروں دیکھنے والا ہو یا پوش علاقوں میں موجود سینما گھروں کے فلم شائقین ہوں یہ فلم مکمل انٹرٹینمنٹ فلم ہے جو پیسہ وصول فلم ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ میی فلم شائقین کو یہی کہوں گی کہ 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں فلم کو ریلیز کیا جارہا ہے آپ سب اس کو دیکھ کر اپنا رویو فیڈ بیک دیی تاکہ آئندہ بھی فلم انڈسٹری کو معیاری تفریح فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکے۔