طلال چودھری 19

دہشتگردی کیخلاف جنگ کے معاملات پر مذاکرات ناکام ہوئے، طلال چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کے پی حکومت کی تعاون کی یقین دہانی کرانے میں ناکامی پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

ایک انٹرویومیں طلال چوہدری نے کہا کہ کے پی حکومت دہشت گردی کی جنگ میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے پی کے ٹیم سے مایوس ہوئی۔

داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ دہشت گردی کی جنگ پاکستان کے استحکام کی جنگ ہے، اس میں تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں