ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب میں دوران حج جاں بحق افراد کی تعداد 1000سے زائد ہو گئی جس میں 58پاکستانی بھی شامل ہیں۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات گرمی کی شدت یا گرمی سے ہوئی پیچیدگیوں کے باعث ہوئیں، جاں بحق ہونے والوں میں سے 658افراد کا تعلق مصر سے اور 68کا تعلق بھارت سے ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور کردستان ریجن کے شہریوں کی اموات کی بھی تصدیق ہوئی۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دوران حج انتقال کر جانے والے بیشتر افراد حج ویزے پر نہیں بلکہ سیاحتی یا وزٹ ویزا پر تھے۔تیونس اور اردن کی وزارت خارجہ کے حکام نے بھی بیشتر جاں بحق شہریوں کے حج ویزے پر نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے بھی دوران حج 35 شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔