ڈاکٹر ٹیڈ روس ن 161

دنیا کو محفوظ مستقبل کے لیے صحت عامہ سے متعلق سرمایہ کاری کرنی چاہیے،ڈاکٹر ٹیڈ روس

جنیوا ( ر پورٹنگ آن لائن)عالمی ادارہ صحت کے سر براہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم کورونا وبا سے سبق سیکھیں۔غیرملکی خبررساں ادراے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم ایک وبا پر ہی سارا پیسہ لگادیتے ہیں، جب وہ ختم ہوجاتی ہے تو بھول جاتے ہیں۔ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ ہمیں مستقبل میں آنے والی وباوں سے بچنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مزید کہا کہ دنیا کو محفوظ مستقبل کے لیے صحت عامہ سے متعلق سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں