لاہور(رپورٹنگ آن لائن) محکمہ ریلوے نے ایک ارب روپے کی لاگت سے نارروال سے کرتار پور اور دربار صاحب ریلوے اسٹیشن تک بیرون ممالک سے آنے والے یاتریوں کےلئے ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے کرتار پور دربار صاحب جانے والے سکھ یاتری پاکستان کے کسی بھی شہر یا بھارت سے واہگہ بارڈر کے ذریعے ٹرین سے براہ راست ہی منزل پر پہنچ سکیں گے۔









