اختیار ولی خان 24

خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا، اختیار ولی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اطلاعات برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کسی حصے پر آپریشن نہیں ہو رہا البتہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے معلومات پر مبنی کارروائیاں ہو رہی ہیں، اگر سکیورٹی فورسز یہ کارروائیاں بھی نہ کریں تو پھر یہ کس کی ذمہ داری تھی؟

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ضرب عضب یا درالفساد طرز پر کوئی آپریشن نہیں ہو رہا، دہشتگروں، سہولت کاروں اور ملک دشمنوں کے خلاف معلومات پر مبنی کارروائیاں ہو رہی ہیں، علی امین گنڈاپور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں پر پوائنٹ سکورنگ بند کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں