لاہور(رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ زویا ناصر نے طلاق سے گزرنے والی خواتین کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ازدواجی رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ گہرے جذباتی کرب کا باعث بنتا ہے ، اس لئے خاندان اور معاشرے کو خواتین کو شرمندہ کرنے کے بجائے ان کا ساتھ دینا چاہئے ۔ایک انٹرویو میں طلاق کے موضوع پر گفتگو کے دوران زویا ناصر نے کہا کہ شادی ختم کرنے کا فیصلہ کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔
انہوں نے طلاق کو اپنی ذات کا ایک حصہ کھو دینے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تجربے سے سنبھلنا بھی اتنا ہی مشکل ہو سکتا ہے ، خواتین اتنا بڑا فیصلہ کسی معمولی وجہ سے نہیں کرتیں بلکہ بعض اوقات انہیں مشکل حالات سے گزرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچنا پڑتا ہے ،اس تناظر میں خاندانوں کو خواتین کے فیصلوں پر تنقید کرنے کے بجائے ان کی حمایت کرنی چاہئے ۔









