اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کو با اختیار بنا کر ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے کوشاں ہے،سماجی بہبود کے لیے پفوا کی کاوشیں قابل ستائش ہیں کورونا کی صورتحال میں بھی پفوا نے اپنی سوشل ویلفئر کے لیے کوششیں جاری رکھی ،
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو اسلام آباد میں پفوا چیریٹی بازار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا، خاتون اول نے پفوا کے سماجی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بریسٹ کینسر سے بچاو کے لیے آگاہی بھی پھیلائی جہاں بھی میں گئی وہاں یہی آگاہی پھیلانے کی کوشش کی کہ خواتین خود کے لیے وقت نکالیں ہم سب نے بریسٹ کینسر سے بچاو کے لیے مل کر آگاہی پھیلانی ہے،
انہوں نے کہا کہ بہت ضروری ہے کہ خواتین کو آگے لے کر جانے کے لیے انہیں با اختیار بنانے کے لیے کام کریں، خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ حکومت خواتین کو با اختیار بنا کر ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے کوشاں ہے پ،پفوا چیریٹی بازار میں نہ صرف پاکستان بلکہ مختلف ملکوں ثقافت اور کھانے بھی توجہ کا مرکز ہیں، انہوں نے کہا کہ مستحقین کی امداد کے لیے اس سرگرمی کے ذریعے ثقافتی ہم آہنگی اور سماجی روابط کا فروغ مثبت اقدام ہے ،پفوا بازار ملکی ثقافت کے فروغ کے ساتھ ساتھ نادار اور مستحق افراد کی فلاح میں اہم کردار ادا کرے گا،
اس سے قبل خاتون اول بیگم ثمینہ علوی جب اسلام آباد میں فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کے سالانہ چیرٹی بازار کے افتتاح کے لئے پہنچیں تو پیٹرن ان چیف پفوا، مسز مہرین قریشی نے خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کا خیر مقدم کیا ، واضح رہے کہ فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (PFOWA)کا مقصد معاشرے میں مستحق اور معاشی طور پر کمزور طبقوں کی معاونت کرنا ہے۔
اس چیریٹی بازار میں مختلف سفارتخانوں اور ہائی کمیشنز نے اپنے اپنے ثقافتی سٹالز لگا رکھے ہیں جس سے اس میلے کا کثیر ثقافتی تاثر نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے۔ غیر ملکی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کی کثیر تعداد بھی میلے میں شرکت کےلئے آرہی ہے۔وزارتِ خارجہ کے افسران، میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد بھی اس بازار میں شریک ہوئی۔









