لیاقت بلوچ 18

حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں، لیاقت بلوچ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا عوام کو ریلیف دلانے کیلئے دھرنا 6 روز سے جاری ہے، دھرنا پوری قوم کو مایوسی سے نکال کر قومی دھارے میں لا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنا اچھا اقدام سیاست میں ٹھہراؤ آئے گا۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں، تیل مصنوعات پر حکومت لیوی بھتہ خوری بند کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں