حمزہ شہباز شریف 28

حمزہ شہباز کا45 دہشتگرد وںکوجہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا ہ میں تین مختلف آپریشنز میں 45 دہشتگرد وںکوجہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران ملک پر جان نچھاور کرنے والے19 جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے 10سے 13 ستمبر کے درمیان 45 فتنہ الخوارج کو ٹھکانے لگایا،ان آپریشنز میں 19 جوانوں نے اپنی جان وطن پر نچھاور کی،خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سیکورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانی دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو تقویت بخشتی ہے،ان دہشتگردوں کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ان کا انسانیت سے تعلق ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں