پروفیسر الفرید ظفر

جنرل ہسپتال نیورو ریڈیالوجی:1دن میں 9پروسیجرز کامیابی سے ہوئے:پروفیسر الفرید ظفر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے بتایا کہ لاہور جنرل ہسپتال شعبہ نیورو ریڈیالوجی میں جمعۃ المبارک کو ڈاکٹرز نے 9پروسیجرز کامیابی کے ساتھ مکمل کئے ہیں جن میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ اور گجرات سے تعلق رکھنے والے 3مریضوں کی برین انجیوگرافی بھی کی گئی ہے۔

پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹرز، نرسز اور ٹیکنیشنز کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح پوری لگن کے ساتھ مریضوں کا علاج معالجہ جاری رکھیں گے۔