بیرسٹر گوہر

جلسہ گاہ کی طرف آنے والی ہر سڑک کو بند کیا گیا ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سنگجانی اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہونے والا ہے، خبر آئی ہے کہ جلسہ گاہ کی طرف آنے والی ہر سڑک کو بند کیا گیا ہے، ناکے لگائے ہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک بھر سے ہمارے قافلے رواں دواں ہیں، ہم نے گزشتہ روز این او سی دینے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔

میری درخواست ہے کہ اس پراسیس کو چلنے دیں اور پْرامن طریقے سے جلسہ ہونے دیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نہ دھرنا ہوگا نہ لانگ مارچ، میری سب سے درخواست ہے کہ لوگوں کو جلسہ گاہ پہنچنے دیں۔