رہنمازرتاج گل

جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا،زرتاج گل

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)پی ٹی آئی رہنمازرتاج گل نے کہاہے کہ جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3سال سے ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ انشاء اللہ ہمیں امید ہے انصاف ملے گا۔پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دہشت گرد بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔