راہول گاندھی

جب صحیح لڑکی مل جائے گی میں شادی کر لوں گا،راہول گاندھی

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہاہے کہ جب صحیح لڑکی مل جائے گی میں شادی کر لوں گا،کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران بتا دیا کہ وہ شادی کب کر رہے ہیں۔بی جے پی کے رہنما نیتین اگروال کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک کلپ شیئر کیا گیا جس میں راہول گاندھی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دے رہے ہیں۔دوران انٹرویو ان سے سوال کیا جاتا ہے کہ کیا آپ عنقریب شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟جس پر 52 سالہ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کچھ گھبرا جاتے ہیں اور پانی کا گلاس اْٹھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب صحیح لڑکی مل جائے گی میں شادی کر لوں گا۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا کوئی چیک لسٹ ہے کہ کیسی لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ ‘نہیں ، بس پیار کرنے والی ہو، ذہین ہو۔راہول گاندھی کے جواب پر میزبان نے انہیں چھیڑا کہ لڑکیوں کو پیغام مل رہا ہے، جس پر راہول گاندھی نے مسکرا کر کہا کہ ٹھیک ہے، اب ا?پ مجھے مشکل میں ڈال دیں گے۔