طلال چودھری 16

جب تک حکومت اور ریاست کی جوڑی قائم ہے کسی سازش کی گنجائش ہی نہیں، طلال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جب تک حکومت اور ریاست کی جوڑی قائم ہے کسی سازش کی گنجائش ہی نہیں۔ اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عدالتی فیصلے پر مٹھائی جلد کھا لی ہے، انہیں مٹھائی کھانے میں تھوڑا انتظار کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیکٹیٹ کروا کے ریاست سے اپنی مرضی کے کام نہیں کرائے جاسکتے، پہلے بھی کہا تھا جیل حکام اور عدالت ہی ملاقات کراسکتی ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ یہ تو کہتے تھے کہ نہ 26ویں ترمیم کو مانتے ہیں نہ پارلیمنٹ کو، یہ تو ان عدالتوں کو نہیں مانتے تھے آج وکٹری کا نشان بنارہے تھے۔لیگی رہنما نے کہا کہ ہمیں کسی قیدی کو سہولتیں دینے پر کوئی اعتراض نہیں نہ کبھی اعتراض کیا،

جبکہ بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں قیدیوں سے متعلق کیا کہا کرتے تھے۔طلال چوہدری نے کہا کہ جب تک یہ جوڑی اس پچ پر کھڑی ہے کوئی سازش اس دور میں نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں