گو جیاکھون 47

جاپان میں چینی شہریوں کے خلاف امتیازی سلوک کے واقعات میں نمایاں اضافہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) جاپان میں چینی شہریوں کے خلاف امتیازی سلوک کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔جاپان میں قائم چینی سفارت خانے کو دہشت گردی کی مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔ عمارت میں ایک شخص کے زبردستی داخلے کے واقعے کے صرف ایک ہفتے بعد، ایک اور شخص نے خود کو ہنگامی ریزرو سیلف ڈیفنس فورس کا رکن ظاہر کرتے ہوئے ویڈیو کے ذریعے دھمکی دی کہ اس نے سفارت خانے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا ہے۔

جمعہ کے روز چینی سفارت خانے کی یومیہ پریس کانفرنس میں ترجمان گو جیا کھون نے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ واقعات یکے بعد دیگرے پیش آ رہے ہیں اور ان کی نوعیت اور اثرات نہایت سنگین ہیں۔ یہ جاپان کے اندر موجود کئی گہرے مسائل کو بے نقاب کرتے ہیں، جن میں دائیں بازو کی سوچ اور قوتوں کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، جبکہ معروضی اور عقلی آوازوں کا دباؤ میں آنا شامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جاپانی حکومت نے تاریخی حقائق ، امور تائیوان اورجاپان-چین تعلقات کے حوالے سے اور دیگر اہم بنیادی مسائل پر غلط پالیسیاں اپنائی ہیں ۔ تاریخی حقائق کی درست تعلیم کے بجائے غلط بیانیہ عام ہو چکا ہے ۔ جاپان کی سلامتی پالیسی بتدریج جارحانہ، توسیع پسندانہ اور خطرناک سمت اختیار کر رہی ہے اور جاپان کی جانب سے سیلف ڈیفنس فورسز پر مؤثر نگرانی اور کنٹرول میں کمی پائی جاتی ہے۔ ترجمان نے ایک بار پھر جاپان پر زور دیا کہ وہ چین کو ایک ذمہ دارانہ وضاحت دینے کے لیے غور و فکر کر ے اور اپنی غلطیوں کو درست کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں