جاپان

جاپان، سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی

ٹوکیو (رپورٹنگ آن لائن) جاپان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ۔جاپانی حکومت کے ترجمان یوشی ہیڈے سوگا نےکہا ہے کہ شدید بارش کے باعث لینڈ سلائڈینگ اور سیلاب سے متعلقہ واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 52 ہو گئی ہے

،ان افراد میں ایک نرسنگ ہوم کے 14 معذور معمر شہری بھی شامل ہیں جو نرسنگ ہوم میں پانی بھر جانے سے بالائی منزل پر جانے سے قاصر رہے اور ڈوب کر موت سے ہمکنار ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں ، ان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شدید بارشوں سے سب سے زیادہ جنوب مغربی کمامٹو خطہ متاثر ہے، وزیر اعظم شنزو آبے کی ہدایت کے مطابق موسلا دھار بارش اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے 80 ہزار کی ملٹری ،پیرا ملٹر،رضاکار اور پالیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ 2018میں جاپان میں سیلاب سے 200 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔