صادق خان 18

تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان کو تاحیات لارڈز بنانے کا اعلان

لندن(رپورٹنگ آن لائن) میئر لندن صادق خان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔

تین مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان کو تاحیات لارڈز بنانے کا اعلان کر دیا گیا، وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے نئے لارڈز کے ناموں کا اعلان کیا، صادق خان کا نام بھی شامل ہے۔

ڈوننگ سٹریٹ کے مطابق شاہ چارلس نے نئے نامزد شخصیات کو لارڈز شپ کی منظوری دینے خواہش کا اظہار کیا ہے، ہاؤس آف لارڈز کے اس وقت 774 ارکان ہیں، یہ دنیا کے سب سے بڑے قانون ساز ایوانوں میں شمار ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں