تھانہ لیاقت آباد

تھانہ لیاقت آباد، سب انسپکٹر سید دانش حسین کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت ڈکیت گینگ کے دو رکن گرفتار

لاہور(رپورٹنگ ڈیسک)تھانہ لیاقت آباد آپریشن ونگ کے سب انسپکٹر سید دانش حسین کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت ڈکیت گینگ کے دو رکن گرفتار، ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ لیاقت آباد پولیس ٹیم نے سب انسپکٹر سید دانش حسین نے ٹیم کے ہمراہ دوران گشت مقبول ڈکیت گینگ کے 2 کس سرگرم رکن گرفتار کر لئے۔
تھانہ لیاقت آباد
ملزمان سےجامعہ تلاشی لینے پران کے قبضے سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ 7 ضرب زندہ گولیاں بمعہ ایک عدد موٹرسائیکل بلا نمبری برآمد کر لی۔دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے بغرض تفتیش حوالے انوسٹی گیشن لیاقت آباد کیا گیا ہے۔ جہاں پر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔