سعودی سفیر محمد آل جابر 56

تمام یمنی فریق جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں، سعودی سفیر

صنعائ(رپورٹنگ آن لائن )یمن میں سعودی عرب کے سفیر نے کہا ہے کہ تمام یمنی قوتیں جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں سعودی سفیر محمد آل جابر نے ایک بیان میں کہا کہ تمام یمنی فریق لڑائی کے خاتمے اور امن قائم کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ یہ پیش گوئی کرنا ناممکن ہے کہ براہ راست مذاکرات کب ہوں گے کیونکہ حکومت اور حوثی فی الحال ایک ساتھ بیٹھنے سے گریزاں ہیں،

اس لیے یہ کہنا ناممکن ہے کہ یمن میں جنگ کے اصل فریق مذاکرات پر کب راضی ہوتے ہیں۔گذشتہ ماہ صنعا میں حوثی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے پہلے بیانات میں انہوں نے کہا کہ ہر کوئی سنجیدہ ہے، مطلب یہ ہے کہ ہر کوئی امن کی تلاش میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کچھ بھی واضح نہیں ہے، لیکن میں پر امید ہوں اور ہم امید کرتے ہیں کہ انشا اللہ، یمنی جلد از جلد کوئی راستہ نکال لیں گے۔

یمن میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے تمام یمنیوں فریقوں کو میز پر بیٹھنے اور تمام مسائل پر بات چیت کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آخر میں معاملہ یمنیوں سے متعلق ہے۔ دونوں فریق موجودہ وقت میں ایک ساتھ بیٹھنے سے انکاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں