تعمیراتی شعبہ

تعمیراتی شعبہ میں تین ماہ کے دوران7.1ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی،سرمایہ کاری بورڈ

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)تعمیراتی شعبہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 7.1ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24ـ2023 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر)کے دوران ملک میں تعمیرات کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری7.1ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 4 سالوں کے دوران تعمیرات کے شعبے میں مجموعی طور پر107.5ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال20ـ2019کے دوران تعمیرات کے شعبے میں 20.9ملین ڈالر، مالی سال 21ـ2020کے دوران31.1ملین ڈالر، مالی سال 22ـ2021 کے دوران 36.5ملین ڈالر، 23ـ2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 19ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔