فیصل کریم کنڈی 6

خیبرپختونخوا میں امن و امان ہو گا تو معیشت میں بہتری آئے گی،فیصل کریم کنڈی

چارسدہ(رپورٹنگ آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان ہو گا تو معیشت میں بہتری آئے گی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم اور سی این جی کے معاملے پر صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وفاقی حکومت نے ایران امریکا تنازع کے حل میں اہم کردار ادا کیا، آزاد کشمیر میں جو لوگ آئین و قانون کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہٹ دھرمی سے مسائل حل نہیں ہوتے، فیڈریشن مضبوط ہوگی تو ملک بھی مضبوط ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں