حسان خاور 163

تحریک انصاف کی حکومت یونیورسل ہیلتھ کارڈ لیکر آرہی ہے، حسان خاور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت یونیورسل ہیلتھ کارڈ لیکر آرہی ہے۔ بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے لاہور کی پنجاب یونیورسٹی میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 ہزار بچے اس وقت خون عطیہ کرنے کی اس تنظیم سندس فانڈیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں،یہ 8 ہزار شہروں میں مفت سروسز فراہم کررہے ہیں، انسانیت کی خدمت سب سے بڑی بات ہے، ان کو جہاں میری ضرورت ہو میں ہر سطح پر ان کا ساتھ دینے کو تیار ہوں آپ سب بھی ان کا ساتھ دیں،تحریک انصاف حکومت وہ ہے جس نے صحت کے معاملے میں انقلابی اقدامات کیے ہیں، ہم لوگ 70 سال سے ایک ہی نظام کے تحت چل رہے تھے جہاں حکومت اپنے بجٹ خرچ کرتی تھیں۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپ جانتے ہیں سرکاری پروجیکٹ کیسے چلتے ہیں، دنیا بھر میں ہیلتھ انشورنس کا نظام ہے تحریک انصاف کی حکومت یونیورسل ہیلتھ کارڈ لیکر آرہی ہے، خیبر پختونخواہ میں اس پر عملدرآمد ہو چکا ہے اور پنجاب میں بھی 60لاکھ افراد کو کارڈز مل چکے ہیں،اگلے سال تک تمام پنجاب میں بھی کارڈز لوگوں کے ہاتھ میں ہوں گے، عام آدمی 7 سے 10 لاکھ روپے کا علاج اس کارڈ کے ذریعے کروا سکے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف احتساب کے نام پر آئی تھی احتساب سب کے لیے برابر ہو گا، آج کا میچ انشاللہ ہم جیتیں گے، ہم نے کسی کو کوئی ڈیل نہیں دی ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور جمہوریت آگے بڑھے گی۔

حسان خاور نے کہا کہ رانا شمیم کے بیان کے حوالے سے جو سوال اٹھے ہیں وہ ان پر اٹھے ہیں، وہ سوال یہ ہیں کہ جو شخص خود 3 سال نظام کا حصہ تھا وہ خاموش کیوں رہا؟انہوں نے مزید کہا کہ آج انہوں نے لندن میں جا کر کس سیاسی فائدے کے لیے بیان ریکارڈ کروایا، وہ کس جماعت کے عہدیدار رہے ہیں اور کس نے ان کو نوازا، کسی ایک شخص کے قصے کہانیوں سے احتساب کے عمل کو روکا نہیں جا سکتا، اداروں کے بارے میں ہمارے پالیس صاف ہے انہیں ساتھ لیکر چلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں