اسلام آباد ہائی کورٹ 203

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے کیخلاف اسلام ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے پرپاکستان تحریک انصاف نے اسلام ا?باد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے کیخلاف اسلام ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی جانب سے دائردرخواست میں عدالت سے جلسہ کرنے اورلاہورجلسے کے لئے بڑی اسکرین لگانے کی اجازت دینے کی استدعا کی ہے۔پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر پارک اوراسکرین بند کردیا ہے۔

عدالت پرامن جلسہ کرنے کی اجازت دے۔پی ٹی آئی کی درخواست میں ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔ عدالت سے درخواست پر سماعت کرکے اسلام آباد میں ویڈیو جلسے کی اجازت دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں