سونیا گاندھی

بی جے پی بھارتی آزادی کے ہیروکی مخالفت کرر ہی ہے،سونیا گاندھی

نئی دہلی ( رپورٹنگ آن لائن)حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے اپنے یوم آزادی کے پیغام میں مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ محض سیاسی فائدے کے لیے آزادی کی جد و جہد کرنے والی عظیم شخصیات کے تعاون کو کم کرنے کی اس حکومت کی کوشش قطعی ناقابل قبول ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سونیا گاندھی کا کہنا تھاکہ دوستو، ہم نے گزشتہ 75برسوں میں بہت کچھ حاصل کیا ہے لیکن آج اقتدار کے نشے میں چور حکومت ہمارے آزادی پسندوں کی عظیم قربانیوں اور ملک کی شاندار کامیابیوں کو کم کرنے میں مصروف ہے۔ اسے کبھی بھی قبول نہیں کیا جا سکتا۔