غیور قبائلی عوام 335

بہادر اور غیور قبائلی عوام کو سابق فاٹامیں جمہوری عمل کے ایک سال کی تکمیل پر مبارک پیش کرتے ہیں،شبلی فراز

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بہادر اور غیور قبائلی عوام کو سابق فاٹامیں جمہوری عمل کے ایک سال کی تکمیل پر مبارک پیش کرتے ہیں،آنے والے وقت میں انہیں مزید خوشیاں، خوشخبریاں اور ترقی کے امکانات میسرآئیں گے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ بہادر اور غیور قبائلی عوام کو سابق فاٹامیں جمہوری عمل کے ایک سال کی تکمیل پر مبارک پیش کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال اس دن محب وطن قبائلی عوام کو ان کی لازوال قربانیوں اور استقامت کا ثمر ووٹ کے حق کی صورت ملا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ آنے والے وقت میں انہیں مزید خوشیاں، خوشخبریاں اور ترقی کے امکانات میسرآئیں گے۔

انہوںنے کہاکہ قبائلی عوام وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہیں،وہاں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانا ان کا پختہ عزم ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ قبائلی عوام کو وکیل، دلیل اور اپیل کا حق ملنا تبدیلی ہے، مرکزی جمہوری دھارے میں ان کی شمولیت نئے مضبوط اور خوشحال پاکستان کی علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں