عاصم افتخار

بھارت کیساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے پرعزم ہیں’ پاکستان

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ جنگ بندی کیلئے پاکستان نے امریکی صدر کے کردار کو سراہا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لئے پرعزم ہے، صورتحال اب بھی نازک اور غیر یقینی کا شکار ہے۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اہم اور حل طلب معاملہ ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا انٹرویو کے دوران مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔