ہانیہ عامر 17

بھارت میں آٹو ڈرائیور رکشے پر ہانیہ عامر کی تصویر لگالی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)بھارت میںآٹو ڈرائیور نے رکشے پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی تصویر لگالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں بھارتی رکشہ ڈرائیور کے رکشے کے پچھلے حصے پر ہانیہ عامر کی تصویر لگی ہوئی دکھائی دیتی ہے، اس لمحے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ہانیہ عامر اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے پاکستان ہی نہیں سرحد بار بھی کافی مقبول ہیں۔

ویڈیو پر بعض صارفین نے اسے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں مقبولیت کی مثال قرار دیا۔ ایک صارف نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے بازاروں میں بھی سری دیوی، مادھوری ڈکشٹ اور ریکھا جیسی بالی ووڈ اداکاراں کی تصاویر اور پوسٹرز عام دکھائی دیتے تھے۔جس طرح بھارتی فنکاروں کو پاکستان میں پسند کیا جاتا تھا اسی طرح اب پاکستانی فنکار بھی سرحد پار مداحوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں