وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی

بھارت بلوچستان میں مسلسل مداخلت کررہاہے،اسٹاک ایکسچینج پرحملے میں دہشت گردلوگوں کویرغمال بناناچاہتے تھے’شاہ محمود

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ بھارت بلوچستان میں مسلسل مداخلت کررہاہے،اسٹاک ایکسچینج پرحملے میں دہشت گردلوگوں کویرغمال بناناچاہتے تھے،

پاکستانی جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کوناکام بنایا،بھارت اندرونی انتشارسے توجہ ہٹانے کیلئے دہشت گردی کرارہاہے،مقبوضہ کشمیرپرعالمی توجہ بڑھنے پربھارت نے پلوامہ کاڈرامہ رچایا۔

بدھ کو یہاں اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت مسلسل کوشش کرتاچلاآرہاہے کہ پاکستان میں عدم استحکام ہو،بھارت پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مسلسل مداخلت کررہاہے۔

مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاکہ بھارت افغانستان میں امن کی کوششوں کوبھی متاثرکررہاہے،امریکی نمائندہ خصوصی کوبھی بھارت سے متعلق آگاہ کرچکاہوں۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ اسٹاک ایکسچینج پرحملے میں دہشت گردلوگوں کویرغمال بناناچاہتے تھے،پاکستانی جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کوناکام بنایا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت اندرونی انتشارسے توجہ ہٹانے کیلئے دہشت گردی کرارہاہے۔

و زیر خارجہ نے کہاکہ بھارت دنیاکی توجہ ہٹانے کیلئے دہشت گردی کے واقعا ت چاہتاہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرپرعالمی توجہ بڑھنے پربھارت نے پلوامہ کاڈرامہ رچایا۔