سلمان خان 108

بگ باس کا نیا سیزن ، سلمان خان نے میزبانی کیلئے انتظامیہ سے 1 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کردیا

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)معروف رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 16ستمبر سے شروع ہوگا جس کیلئے سلمان خان کے معاوضے سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔بگ باس انتظامیہ ہر نئے سیزن کیلئے شرکاء سمیت ڈریسنگ تک میں تبدیلی پر غور کرتی آئی ہے لیکن سلمان خان اس شو کا ایک ایسا خاص انتخاب ہیں جنہیں کبھی تبدیل نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی آگے سیزن کیلئے کوئی ایسی تبدیلی زیر غور ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 13سال سے بگ باس سے منسلک سلمان خان نے سیزن 16کیلئے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان نے انتظامیہ سے معاوضے میں 3گنا اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور بگ بی اٹل ہیں کہ جب تک ان کے معاوضے میں 3 گنا اضافہ نہیں کیا جاتا وہ شو کی میزبانی کی تصدیق نہیں کریں گے۔کہا جارہا ہے کہ اگر رپورٹس درست ہیں تو بگ باس 16کیلئے سلمان خان کا معاوضہ 1050کروڑ روپے ہو سکتا ہے کیونکہ پچھلے سیزن میں ان کا معاوضہ تقریبا 350 کروڑ روپے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں