شیخوپورہ (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیرِ تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں مسلم لیگ نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر بلاول بھٹو زرداری شور مچا رھے ھیں ان کا شور چور مچائے شور کے مترادف ہے
مسلم لیگ نواز کسی کی بیساکھیوں سے اقتدار میں نہیں آئے گی بلکہ عوام کی طاقت سے ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی اور نواز شریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم منتخب ہوں گے یہ سوچ غلط ھے کہ نواز شریف کسی ڈیل کے تحت پاکستان آئیں ھیں 2017 کو ایک منظم سازش کے تحت نواز شریف کو تاحیات نا اہل کیا گیا اور اب اس سازش کے مرکزی کردار ثاقب نثار اور عمر عطا بندیال اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں نواز شریف کسی کے لاڈلے نہیں بلکہ عوام کے لاڈلے ہیں اور ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 114میں اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ مسلم لیگ نواز کے سنیر رھنما و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 138حاجی طارق محمود ڈوگر سمیت دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ نواز شریف کو ریلیف نہیں مل رہا بلکہ عدالتیں ان زیادتیوں کا ازالہ کر رھیں ھیں جو نواز شریف کے ساتھ ہوئیں ماضی میں نیب بھی سازشوں میں مصروف تھا اور اب نیب حکام بھی آزادانہ طور پر کام کر رہے ہیں نواز شریف کو ریلیف نہیں بلکہ انصاف مل رہا ھے
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ایون فلیڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کر چکی جبکہ العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمہ میں سزا سنانے والے جج مرحوم ملک ارشد کا بیان پوری قوم کے سامنے ھے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ مجھ سے زبردستی کروایا گیا نواز شریف تمام جھوٹے من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات میں باعزت بری ہوکر قوم کے سامنے سرخرو ہونگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی خنجراب سے گوادر تک ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جس کی وجہ سے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں مسلم لیگ نواز اقتدار میں آ کر ملک کو ایک مضبوط مستحکم اور خوشحال پاکستان بنائے گی