اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول بے نظیر کے بجائے آصف زرداری کا مشن آگے بڑھا رہا ہے، شہبازشریف کہتے ہیں میں نے دھیلے کی کرپشن نہیں کی، ایک نہیں بلکہ اربوں دھیلے کی کرپشن پکڑی گئی ہے، شہبازشریف مختلف حیلوں بہانوں سے 9 بار التوا لے چکے ہیں، شہبازشریف اور آصف زرداری کے کیس انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ان کے کیسوں کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیے، انصاف میں تاخیر انصاف کا قتل ہے۔
اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ شہبازشریف کہتے ہیں میں نے دھیلے کی کرپشن نہیں کی، ایک نہیں بلکہ اربوں دھیلے کی کرپشن پکڑی گئی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاونٹس سے 4 ارب روپے نکلتے ہیں، مقصود چپڑاسی جیسے14 ملازمین مزید ہیں جن کے اکانٹس میں کروڑوں روپے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ شہبازشریف مختلف حیلوں بہانوں سے 9 بار التوا لے چکے ہیں، شہبازشریف اور آصف زرداری کے کیس انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ان کے کیسوں کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیے کوینکہ انصاف میں تاخیر انصاف کا قتل ہے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جب کسی طاقتور کو سزا ملے گی تو انصاف کا نظام مزید مضبوط ہوگا، فرد جرم عائد ہونی ہو تو نئی درخواستیں دائرہوجاتی ہیں ،وکیل تبدیل کرتے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ یہ سسیلین مافیا اور گاڈ فادر ہیں، چوری نہیں کی تو ثبوت عدالتوں میں پیش کریں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلی حمزہ اورسلمان شہباز کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی، ہر شہری کو رمضان شوگر ملز کا ملازم بنا دینا چاہئے تاکہ وہ ارب پتی ہوجائے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بلاول بینظیر کے بجائے آصف زرداری کا مشن آگے بڑھا رہا ہے، ہم سے ساڑھے تین سال کا حساب مانگنے والے سندھ کے 15سال کا حساب دیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے عوام کی آواز بنے گی، سندھ حقوق مارچ کو بڑی پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا عوام سے خطاب عوامی امنگوں کا عکاس ہوگا، وزیراعظم اپنے خطاب میں ملکی مسائل اورعالمی چیلنجز پربات کریں گے۔