کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے دادو ضلع میں دو گروپس میں زمین کے تنازعہ پر خونی تصادم کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،پولیس سمیت متعلقہ محکمے اور حکام مزید خونریزی کو روکنے اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنائیں۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے خونی تصادم میں جانبحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ خونریزی کے ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری ن کہاکہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،پولیس سمیت متعلقہ محکمے اور حکام مزید خونریزی کو روکنے اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ ضروری ہے کہ اس طرح کی خونریزی سے بچنے کیلئے متعلقہ افسران اور انتظامیہ تنازعات کے فوری حل کیلئے اپنے اختیارات استعمال کریں۔ انہوںنے کہاکہ مذکورہ قابل مذمت واقعہ میں بھی دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس خونریزی کو سرزد ہونے سے روکنے کیلیئے متعلقہ حکام اور انتظامیہ نے کیا کردار ادا کیا۔









