اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے انتقال پر بیوہ اور بچوں سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جیالے نذیر ڈھوکی کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم نذیر ڈھوکی کی اہلیہ ممتاز بانو، صاحبزادوں آکاش اور عاقب ڈھوکی، صاحبزادیوں مستجاب اور اقصی ڈھوکی سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ نذیر ڈھوکی سے ہمارا نسلوں کا رشتہ تھا، انہوں نے میری والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ بھی کام کیا۔ انہوںنے کہاکہ نذیر ڈھوکی کی جدائی ایک بڑا صدمہ ہے، پاکستان پیپلزپارٹی اس سانحے پر سوگوار ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھٹوازم کے لئے نذیر ڈھوکی کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نذیر ڈھوکی کے انتقال پر داماد حسن احمد میمن و دیگر لواحقین عنایت اللہ خلجی، مسز وقارالنساء ، نعمت اللہ خلجی، ماریہ اسلام خلجی سے تعزیت کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے نذیر ڈھوکی کے انتقال پر سیف اللہ خلجی، حبیبہ خاتون، احد میمن اور کیپٹن واصف ارشد سے اظہار تعزیت کیا ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ فرحت اللہ بابر اور جمیل سومرو موجود تھے ۔