ہارون اختر خان 47

بزنس فیسلیٹیشن سینٹر کا مقصد سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنا ہے، ہارون اختر خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہاہے کہ بزنس فیسلیٹیشن سینٹر کا مقصد سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنا ہے، سنٹر کی تعمیر جلد مکمل کر کے فنکشنل کردیا جائے گا ۔

منگل کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے بزنس فیسلیٹیشن سینٹر کے حوالے سے اعلی سطحی بریفنگ اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوں نے بزنس فیسلیٹیشن سینٹر کی اہم خصوصیات کے بارے میں وضاحت کی۔ اس مرکز کا مقصد سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔”یہ 12,000 مربع فٹ کی سہولت سی ڈی اے (کاپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کا مشترکہ تعاون ہے۔انہوں نے کہا کہ بزنس فیسلیٹیشن سینٹر کی باقی ماندہ تعمیر جلد مکمل کر لی جائے گی اور سینٹر کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گا۔

“اس بزنس فیسلیٹیشن سینٹر کی بنیاد وزیر اعظم کی ہدایات پر رکھی گئی تھی، تاکہ سرمایہ کاروں کے لئے سہولت پیدا کی جا سکے,” انہوں نے مزید کہا۔ہارون اختر نے یقین دہانی کرائی کہ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ہر کاو ¿نٹر پر متعلقہ افسران موجود ہوں گے تاکہ وہ ان کی مدد کر سکیں۔”وزیر اعظم کا وڑن ہے کہ سرمایہ کاروں کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں,” ہارون اختر خان نے کہا۔اس کے علاوہ، انہوں نے زور دیا کہ سینٹر میں شکایات کے ازالے اور صارفین کی تجاویز کو اہمیت دینے کے لیے ایک موثر مانیٹرنگ سسٹم موجود ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں