لاہور( رپورٹنگ آن لائن)شہر میں پرچو ن سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید8روپے اضافے سے 505روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے سے 348 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 264روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔
اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔









