شوکت یوسفزئی 12

مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں،شوکت یوسفزئی

پشاور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنسز پر کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں، 99 فیصد پر اتفاق رائے ہونے کا دعویٰ کرنے والی حکومت مذاکرات سے پسپا کیوں ہوئی، ایک فیصد مسئلہ کے حل کیلئے مزید وقت دیا جا سکتا تھا۔

اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزراء کی جانب سے پی ٹی آئی پر سہولت کاری کے الزامات بے بنیاد ہیں، کسی لیڈر کے خلاف کوئی ایک ثبوت ہو تو سامنے لائیں، ملکی معیشت لانگ مارچ سے تباہ نہیں ہوئی، پرائم منسٹر صاحب آپ کو چار سال ملے آپ کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں، حکومت نے معیشت پر توجہ دینے کے بجائے پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر توانائی ضائع کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے 2025ء اے پی سی اعلامیہ پر عمل درآمد کرایا جائے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کے پی حکومت نے کبھی تعاون سے انکار نہیں کیا، ایمرجنسی یا گورنر راج صوبے کے 5 کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ توقع ہے گورنر ہاؤس سازشوں کا گڑھ نہیں بنے گا، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ آج بھی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، حکومت کو چاہیے بغیر کسی تعطل کے اپوزیشن سے مذاکرات شروع کرے۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ گورنر راج کا مشورہ دینے والے وزراء حکومت کو مزید بند گلی میں لے جانا چاہتے ہیں، ہمارے مطالبات جائز ہیں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد چاہتے ہیں، عمران خان سے ملاقات، ہسپتال منتقلی اور ان کے کیسز کی جلد سماعت اور بہنوں کی رہائی ہی اس کا واحد حل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں