بجلی صارفین 18

بجلی 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ، اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)بجلی 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے اس ضمن میں اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی گئی ،سی پی پی اے کی درخواست پر29 ستمبر کو سماعت ہوگی ،اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین بھی پر ہوگا ،اگست میں ڈسکوز کو 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی ،ڈسکوز کوفراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی ،

سی پی پی اے کے مطابق اگست میں پانی سے37.84 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،مقامی کوئلے 10.88 فیصد درآمدی کوئلے سے 15.59فیصدبجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق اگست میں فرنس آئل سے2.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،مقامی گیس سے 7.04فیصد درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، فرنس آئل سے 45.25 روپے درآمدی ایل این جی سے 45.92 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں