خواجہ آصف 101

بانی پی ٹی آئی کی فخریہ پیشکش روڈا پانی کے نیچے آگئی’ خواجہ آصف

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وزیردفاع خواجہ محمد آصف کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی فخریہ پیشکش روڈاساری کی ساری پانی کے نیچے آگئی۔اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ روڈا کی21منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیاں پانی کے نیچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فخریہ پیشکش روڈاساری کی ساری پانی کے نیچے آگئی، راوی کو گندہ نالہ کہنے والے سے کوئی پوچھے یہ تاحد نگاہ پانی گندے نالے کا ہے؟وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دولت کی ہوس میں اس شخص نے عوام کی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹ لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں