شہبازاکمل جندران۔۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گزشتہ روز 30 ای ٹی اوز کو ایک سے دوسرے شہر اور ڈائریکٹوریٹ میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے، دفتری اوقات کے بعد جاری کئے جانے والے ان آرڈرز کے سبب پنجاب بھر کے ای ٹی اوز میں بے چینی پھیل گئی ہے۔
اور ان تبادلوں کی وجہ جاننے کے لئے ڈیپارٹمنٹ میں چے میگوئیاں ہونے لگی ہیں۔
بعض افسران کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی نے محکمے میں اپنی دھاک بٹھانے کے لئے آرڈر جاری کئے ہیں جبکہ بعض یہ بھی کہتے نظر آئے ہیں کہ “کہانی” کچھ اور ہے۔
جبکہ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ڈائریکٹر جنرل نے بعض طاقتور سمجھے جانے والے ای ٹی اوز کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے جو بہت جلد واپس پہلی پوسٹنگ پر چلے جائینگے اور
Competent Authority
کو ندامت اٹھانا پڑ سکتی ہے۔
یہ بھی علم میں آیا ہے کہ تبدیل ہونے والے کئی افسروں نے ابھی تک چارج نہیں چھوڑا اور واپسی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اچھے اور پرلشش عہدوں پر تعینات ہونے والے بعض ای ٹی اوز پریشان ہیں اور ان “چکروں” میں پڑنے کی جائے واپسی کے خواہشمند ہیں۔