شاہین شاہ آفریدی

ایونٹ کی شروعات اچھی ہو تو ٹیم کا مورال بلند ہوجاتا ہے، شاہین آفریدی

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)لاہور قلندرز کے نائب کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پہلی مرتبہ فتح سے آغاز کیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل سکس کے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف تین قیمتی وکٹیں حاصل کیں اور لاہور قلندر کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔شاہین آفریدی قلندرز کے نائب کپتان بھی ہیں۔ اس جیت پر انہوںنے کہاکہ پہلی بار پی ایس ایل کے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ کسی ایونٹ کی شروعات اچھی ہو تو اس سے ٹیم کا مورال بلند ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن کی پرفارمنس سے بہت اعتماد ملا، نئی بال پر نیٹ میں بہت محنت کی جس کا صلہ ملا جبکہ راشد خان کے آنے سے بولنگ لائن مضبوط ہوئی ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن کا ٹاپ بولر بننا چاہتا ہوں۔