عدالت 21

اینکر ریحان طارق کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )مقامی عدالت نے اینکر ریحان طارق کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کردی ۔ضلع کچہری لاہور میں اینکر ریحان طارق کی جانب سے بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے وکلا ء کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا ۔میاں دائود ایڈووکیٹ کے مطابق مقدمے میں لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں ، سوال سے توہین ثابت نہیں ہوتی۔سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے پراسکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں