نقلی اور جعلی 169

ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے حکمِ ہدایت پر ڈائریکڑ پروڈکشن غلام محی الدین اور اس کی سپیشل فیلڈ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) ڈاکڑ فاروق منظور ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے حکمِ ہدایت پر ڈائریکڑ پروڈکشن غلام محی الدین اور اس کی سپیشل فیلڈ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مورخہ2022 – 7- 2 بوقت رات 0 3 :9 پرنٹنگ پریس واقع بند روڈ لاہور چھاپہ مارا اور وہاں سے بورڈ کی نقلی اور جعلی درسی کتابوں کو قبضے میں لے لیا.

فیلڈ ٹیم مشتمل محمد خالد گجر , محد اقبال اور متعلقہ ماہر مضمون محمد اختر شیرانی نے تمام جعلی.کتابوں کو وقوعہ سے قبضے میں لے لیا.

ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل محمد اصغر نے ضابطہ کی کاروائی کرتے ہوئے مقامی تھانہ میں قانونی کاروائی کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے.

ڈائریکٹر پروڈکشن غلام محی الدین نے واضع کیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق منظور کی ہدایات پر مزید کاروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو جعلی درسی کتب چھاپنے یا بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں