ایمن سلیم 17

ایمن سلیم نے سیاسی کیریئر کا آغاز کر دیا، پیپلزپارٹی میں شمولیت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ اور سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم نے سیاسی کیریئر کا آغاز کردیا۔

اداکارہ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور اس حوالے سے ایمن سلیم کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک تقریب میں پیپلز پارٹی کو جوائن کرنے کا اعلان کر رہی ہیں۔

ایمن سلیم نے کہا کہ بچپن سے ہی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بہت بڑی مداح رہی ہوں، میرے خیال سے ہر وہ لڑکی بی بی شہید سے متاثر ہے جس نے محترمہ کی زندگی کو دیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بننے جا رہی ہوں، ذاتی طور پر میرے لیے یہ سیاسی فیصلہ نہیں ہے، میرے لیے یہ وعدہ ہے جو میں اپنے ملک سے اور ملک کی عوام سے کرنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے میں اچھی نیت کے ساتھ دل سے اپنے ملک کیلئے کام کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں